بھارت میں ملائیشین خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مقامی خواتین تو جنسی زیادتی کا مسلسل شکار بن ہی رہی ہیں ۔ماضی میں بھی غیر ملکی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک مغربی ویب سائیٹ نے طنزیہ تحریر میں یہاں تک لکھ دیا کہ بھارت میں ’ریپ فیسٹول‘ ہونے والا ہے لیکن بھارتی پھر بھی باز نہ آئے اور جمعہ کے روز ملائیشیا کی ایک خاتون کو بھی جے پور شہر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری دورے پر بھارت آئی تھی۔ اس نے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک بھارتی شخص سے ملاقات کی جس کے بعد یہ شخص اسے گاڑی میں بٹھاکر ایک ویران مقام پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے مشروب میں نشہ آور دوا ڈال کر پلائی گئی تھی۔ زیادتی کے بعد متاثرہ خاتون کو اس کے ہوٹل کے باہر چھوڑ دیا گیا۔ خاتون نے پولیس سے رابطہ کرکے اس جرم کی رپورٹ کردی جس کے نتیجہ میں 30 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت میں سال دواں کے آغاز میں ڈنمارک کی ایک خاتون کا بھی گینگ ریپ کیا گیا اور ایک 18 سالہ جرمن خاتون کو بھی منگلور سے چنائی جاتے ہوئے ریل گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
No comments:
Post a Comment